لوک سبھا کی اسپیکر سمترا مہاجن نے کل سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں سے تعاو ن کی اپیل کی ہے۔
محترمہ مہاجن نے آج یہاں پارلیمنٹ ہاوس اینکسی میں
پارلیمنٹ کا کام کاج بہتر ڈھنگ سے چلانے کے لئے کل جماعتی میٹنگ طلب کی اور تمام جماعتوں کے لیڈروں سے تعاون کی درخواست کی ۔
میٹنگ کے بعد انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ تمام جماعتوں نے پارلیمنٹ میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے